تیل بردار جہاز قبضہ میں لئے جانے پر برطانیہ کی ایران کو دھمکی

تیل بردار جہاز قبضہ میں لئے جانے پر برطانیہ کی ایران کو دھمکی


لندن(24 نیوز) ایران نے برطانیہ کا تیل بردار جہاز پکڑ لیا،ایرانی فورسز نے یہ جہاز اس وقت قبضہ میں لیا جب وہ آبنائے ہرمز سے گزر رہا تھا۔

برطانیہ کی جانب سے جبرالٹر کے پانیوں میں ایرانی تیل بردار جہاز کو قبضے میں لئے جانے کے دو ہفتے بعد ایران نے آبنائے ہرمز میں جمعے کو برطانوی تیل بردار جہاز قبضے میں لیا۔ ایران نے برطانوی تیل بردار جہاز کو قبضے میں لینے کے اقدام کو قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا خطے کی سلامتی کیلئے کیا گیا، برطانوی جہاز کے خلاف عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب جوابی اقدام کیلئے برطانوی وزیر اعظم کی زیر صدارت وزرا اور سیکورٹی حکام کا اہم اجلاس ہوا۔ معاملے پر برطانوی وزیر خارجہ آج پارلیمنٹ میں بریفنگ دیں گے۔ برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ ایران سے مقابلہ نہیں چاہتا لیکن یہ اقدام قابل قبول نہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer