امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر کی امریکی صدر سے ملاقات


واشنگٹن(24نیوز) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرپمپ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علی جہانگیر صدیقی نے سفارتی اسناد امریکی صدر کو پیش کیں۔
 امریکہ میں تعینات پاکستان کے نئے سفیر علی جہانگیر صدیقی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرپمپ سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں علی جہانگیر اپنے سفارتی اسناد امریکی صدر کو پیش کیں۔  علی جہانگیر کی امریکی صدر سے ملاقات وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ہوئی۔امریکی صدر کو اسناد پیش کرنے کے بعد وہ پاکستانی سفیر کے طور پر کام کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ اعزاز احمد چوہدری کی سبکدوشی کے بعد 8 مئی کو علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا تھا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔