عام انتخابات میں امیدواروں کو سکیورٹی خدشات، الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا

عام انتخابات میں امیدواروں کو سکیورٹی خدشات، الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا


اسلام آباد(24نیوز) عام انتخابات میں الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے  صوبائی حکومتوں کو احکامات جاری کر دئیے گئے۔
عام انتخابات 2018 ،سیکورٹی خدشات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کرنے سے متعلق صوبائی حکومتوں کو احکامات جاری کردیئے۔الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کےلئے احکامات چیف سیکرٹریز کو بھجوائے۔

یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات 2018 کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن پاکستان نے بتا دیا

الیکشن کمیشن نے مراسلہ جاری کیا کہ چاروں صوبوں کی حکومتیں امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کریں،  امیدواروں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی سیکورٹی فراہم کی جائے۔الیکشن کمیشن نے مزید احکامات جاری کیے کہ ملک بھر کے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی کیمرے جلد لگائے جائیں،ملک بھر میں الیکشن کمیشن کےدفاتر انتخابی عملہ کو سیکورٹی دی جائے اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران،ریٹرننگ افسران اسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو سیکورٹی دی جائے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔