رواں ہفتہ سرمایہ کاروں کے 438 ارب روپے ڈوب گئے

رواں ہفتہ سرمایہ کاروں کے 438 ارب روپے ڈوب گئے


کراچی(24نیوز) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے شدید مندی رہی، انڈیکس 5 فیصد گر گیا،سرمایہ کاروں کے 438 ارب روپے ڈوب گئے۔

روپے کی قدر میں کمی، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں اضافے اور موڈیز کی طرف سے پاکستان کی کریڈٹ آوٹ لک منفی کرنے کے باعث رواں ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ مسلسل دباو کا شکار رہی. غیر ملکی سرمایہ کار بھی مارکیٹ سے نکلنا شروع ہو گئے. ہفتے کے اختتام پر ہنڈرد انڈیکس مجموعی طور پر 2 ہزار 43 پوائنٹ کی کمی سے 41 ہزار 637 پر بند ہوا  تاہم سستے ریٹس پر مقامی اداروں کی خریداری بڑھنے سے کاروباری حجم میں 29 فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا.

اوسطا روزانہ 17 کروڑ ایک لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا، بازار میں شئیرز کی مجموعی مالیت 4 کھرب 38 ارب روپے کی کمی سے 85 کھرب 39 ارب روپے رہ گئی. ہفتے کے دوران بیرونی سرمایہ کاری کے حجم میں 2 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جبکہ مقامی انشورنس کمپنیوں کی طرف سے 1 کروڑ 52 لاکھ ڈالر مالیت کے نئے شئیرز خریدے گئے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito