غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پاور اور کنسٹرکشن سیکٹر میں ریکارڈ سرمایہ کاری

غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پاور اور کنسٹرکشن سیکٹر میں ریکارڈ سرمایہ کاری


کراچی( 24نیوز ) پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی نجی شعبے کی زیادہ دلچسپی پاور اور کنسٹرکشن سیکٹر پر ہے، رواں مالی سال صنعتی شعبے میں ہونے والی نئی بیرونی سرمایہ کاری کی 57 فیصد رقم ان دو سیکٹر میں لگائی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران توانائی اور تعمیراتی منصوبوں پر غیر ملکیوں نے ایک ارب 39 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی،جبکہ صنعتی شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 2 ارب 47 کروڑ ڈالر رہا،گیارہ ماہ میں پاور سیکٹر میں 76 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ، اور کنسٹریکشن سیکٹر میں 63 کروڑ 24 لاکھ ڈالر لگائے گئے۔

 یہ بھی پڑھیں: رواں ہفتہ سرمایہ کاروں کے 438 ارب روپے ڈوب گئے
ان کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں کی زیادہ دلچسپی مالیاتی اور آئل اینڈ گیس سیکٹر پر رہی،، 11 ماہ میں مالیاتی سیکٹر میں 27 کروڑ 35 لاکھ ڈالر،، اور تیل اور گیس تلاش کرنے پر 17 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی گئی،، اس دوران فوڈ سیکٹر میں بھی 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی نئی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔