جنوبی وزیرستان: آپریشن میں 6دہشتگرد ہلاک، 2فوجی جوان شہید

جنوبی وزیرستان: آپریشن میں 6دہشتگرد ہلاک، 2فوجی جوان شہید


اسلام آباد ( 24 نیوز ) جنوبی وزیرستان میں خفیہ معلومات کی بنا پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا جس میں 6 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ 2 فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن لدھا میں خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ آپریشن ٹی ڈی پیز کی شکل میں دہشت گردوں کی آمد کی اطلاع پر کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں حوالدار رزاق خان اور حوالدار ممتاز حسین شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا کشمیری قیادت کو قتل کرنے کا منصوبہ بے نقاب 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو افغانستان کے صوبہ پکتیکا سے متحرک کیا گیا۔ پکتیکا سے دہشتگردوں سے مسلسل رابطہ تھا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے آپریشن میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے دوران دو فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں فوج کے دو جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ آصف زرداری نے حوالدار رزاق خان اور ممتاز حسین کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

پڑھنا نہ بھولیں: موت سے لڑتی کلثوم نواز کی زندگی کیلئے آرمی چیف کی دعا 

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے دہشتگردوں کے خلاف کامیابی پر اظہار اطمینان بھی جبکہ سابق صدر کی جانب سے افواج پاکستان کے آفیسروں اور جوانوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔