اب سعودی عرب میں جہازوں کے اسپیئر پارٹس تیار ہونگے

اب سعودی عرب میں جہازوں کے اسپیئر پارٹس تیار ہونگے


ریاض (24نیوز) ہوائی جہازوں کےاسپیئرپارٹس تیاری کےسلسلے میں، سعودی کمپنی’سامی‘ اور فرانسیسی کمپنی " فیگیک ایرو"کے درمیان ایک یادداشت پردستخط کیےگئے۔معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں سعودی عرب میں ہوائی جہازوں کے اسپیئر پارٹس تیار کریں گی۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فوجی مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی ’سامی‘ اور جہازوں کے سپیئرپارٹس بناے والی فرانسیسی کمپنی فیگیک ایرو میں معاہدہ طےپاگیا۔ معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں سعودی عرب میں ہوائی جہازوں کے اسپیئر پارٹس تیار کریں گی۔ پیرس میں منعقدہ فضائی نمائش کے موقع پرسعودی کمپنی’سامی‘ اور فیگیک ایرو کے درمیان معاہدے کی ابتدائی یادداشت پردستخط کیےگئے۔

اس مشترکہ منصوبے میں سعودی کمپنی کے پاس زیادہ شیئرز ہوں گے۔۔توقع ہےکہ ڈھائی سال کے اندر اندر اس منصوبے پر کام شروع کردیا جائےگا۔ سعودی عرب میں ویژن 2030ء کےمنصوبے کےتحت مقامی صنعت کے فروغ کےلیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان معاہدہ بھی اسی پروگرام کا حصہ ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔