حارث سہیل نےاپنا لوہا منوا لیا

 حارث سہیل نےاپنا لوہا منوا لیا


(24 نیوز) حارث سہیل کی جنوبی افریقہ کے خلاف شانداراننگز نے شائقین کے دل جیت لیے، شعیب ملک کی جگہ اپنے انتخاب کودرست ثابت کر دکھایا۔

حارث سہیل نے اہم میچ میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، حارث سہیل پانچویں نمبرپرتیز رفتار89رنز کی اننگز کھیل کرمجموعہ تین سو رنز سواوپرلے گئے، سوشل میڈیا پر بھی حارث سہیل کے خوب چرچے ہوئے، حارث کے نام کاٹرینڈٹاپ میں شامل رہا۔ شائقین نے حارث سہیل کی کارکردگی کو خوب سراہا، گلوکارعلی ظفرسمیت بعض صارفین نے حارث سہیل کو پہلے میچز نہ کھلانے پربھی سوال اٹھایا۔حارث سہیل کی اننگز نے شعیب ملک کے مستقبل پربھی سوالیہ نشان لگا دیا، کچھ صارفین نے تو شعیب ملک کے کیرئیر پرفل سٹاپ ہی لگا دیا،واضح رہے حارث سہیل کو شعیب ملک کی ناقص کارکردگی کے باعث ان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer