یوم پاکستان: وطن عزیز میں تقریبات، پاک افواج نے دشمنوں کے دل دہلا کر رکھ دیئے


اسلام آباد( 24نیوز ) ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے اور اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراونڈ میں مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔


یوم پاکستان کے سلسلے میں ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جب کہ اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراونڈ میں جاری مرکزی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت دیگر سول و عسکری حکام شریک ہیں۔

سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات کی فوج کے دستے نے بھی تقریب میں پہلی مرتبہ شرکت کی۔

صدر مملکت ممنون حسین کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی جس کے بعد انہوں نے تقریب سے خطاب بھی کیا،تقریب میں تینوں مسلح افواج کے دستوں کا مارچ پاسٹ اور فضائیہ کا ایئر شو بھی ہوگا، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی فلوٹس بھی برآمد ہوں گے۔دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی-

لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے دستے نے مزار پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے،سیکیورٹی مقاصد کے تحت اسلام آباد میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل کردی گئی ہے۔ یوم پاکستان کے سلسلے میں ایوان صدر میں بھی خصوصی تقریب ہوگی جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

یوم پاکستان کے حوالے سے صوبائی دارالحکومتوں میں بھی خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔صدر مملکت نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری تاریخ میں 23 مارچ جیسا کوئی دن نہیں، اس روز فیصلہ ہوا تھا کہ غاصبانہ طاقتوں کو شکست دے کر اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں گے، ہم اس خواب کو حقیقت کا رنگ دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں, گزشتہ تین دہائیوں کے دوران خطے میں ہونے والی تبدیلیوں اور جنگ و جدل نے خطے کا استحکام متاثر کیا جس کی وجہ سے پاکستان بھی متاثر ہوا، پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفسار کے ذریعے اس چینلج کا بھرپور مقابلہ کیا۔

صدر پاکستان نے کہا کہ لازوال قربانیوں کے نتیجے میں ملک میں امن بحال ہوچکا ہے، کامیابی کے اس سلسلے کو برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ دہشتگردی کا عفریت پھر سر نہ اٹھاسکے۔صدر ممنون نے پڑوسی ملک بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو خبردار کرتا ہوں، آزادی کی تحریکوں کو طاقت کے زور پر دبایا نہیں جاسکتا۔

اس موقع پر صدر ممنون حسین نے ملک میں قیام امن کے لئے قربانیاں دینے والوں کے لئے تمغہ عزم کا بھی اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے۔۔۔میاں نواز شریف نے بالآخر شکست مان لی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے علیحدہ پیغام میں کہا کہ پاکستان جمہوری جدوجہد کے ذریعے وجود میں آیا اور  پاکستان کی سلامتی اور ترقی وخوشحالی کا راز جمہوریت میں پوشیدہ ہے,  یوم پاکستان 78 سال پہلے کے عظیم دن کی یاد دلاتا ہے، 23 مارچ 1940 کو مسلمانوں نے الگ ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا تھا اور آج ہم 23 مارچ 1940 کو یوم پاکستان کے طور پر منا رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں ماضی پر نظر ڈالتے ہوئے اپنے مستقبل کی فکر کرنا ہوگی اور کامیابیوں کے ساتھ ساتھ کوتاہیوں کا جائزہ بھی لینا ہوگا۔اپنے پیغام میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئینی و قانونی بالا دستی کے بغیر ہم آبرومند نہیں ہوسکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج اقبال اور قائد کے افکار کو مشعلِ راہ بنانے کا عہد کرنا ہوگا۔

پاک فوج کے جوان زبردست پریڈ کا مظاہرہ کررہے ہیں،ٹینکوں اور بھاری توپوں کی گھن گرج اور بوٹوں کی تھاپ نے دشمن پر خوف طاری کردیا ہے،پریڈ میں جدید ڈیفنس سسٹم بھی پریڈ میں لایا گیا،سپیشل سروسز گروپ کا دستہ سب کی آنکھوں کو بھا گیا،فضاءتکبیر کے نعروں سے گونج رہی ہے,جدید ترین فوجی سازو سامان کی نمائش ، دشمن پر لرزہ طاری کرنے والے غوری، شاہین ،حتف اور نصر میزائلوں اور الخالد ، الضرار ، القاسم ٹینکوں کی رونمائی, توپ خانے کے دستے میں مختلف قسم کی گنزشامل تھیں,فضاوں کو چیرتے اور دشمن کو للکارتے ایف سولہ اور جے ایف تھنڈر لڑاکاطیاروں کی گن گرج نے کمال کرتب دکھائےاور دائرے بھی بنائے ,ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایف 16 پر صدرمملکت کو سلامی پیش کی ,دس ہزار فٹ کی بلندی سے پاک فوج کے پیراٹروپرز نے چھلانگیں لگائیں۔غیرملکی پیراٹروپرز بھی شریک ہوئے,شرکا نے جوانوں کی کمال مہارت اوربہادری کو خوب سراہا اور کھل کرداد دی۔

یاد رہے کہ 23 مارچ 1940 کو لاہور میں قرارداد مقاصد کے ذریعے علیحدہ وطن پاکستان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔بلوچستان میں بھی یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے،چمن،ڈیرہ بگٹی،ڈیرہ مراد جمالی،کوہلو ،گوادر اور قلعہ سیف اللہ میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

چمن کے پریس کلب چوک پر پرچم کشائی کی مرکزی پروقار توریب کا انعقاد کیا گیا،سیکٹر کمانڈر نارتھ برگیڈئیر ندیم سہیل، کمانڈنٹ کرنل عثمان، ڈی سی سیف کھیتران نے پرچم کشائی کی،ڈیرہ بگٹی میں یوم پاکستان کا جشن کے طور پرہزاروں افراد نے ریلی نکالی،ہاتھوں میں سبز پرچم،فضا میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج سنائی دیتی رہی۔

ویڈیو دیکھیے!!

نوشکی کی تقریب میں کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء کرنل اظہر علی شیراز،ڈپٹی کمشنر ظفر علی محمد شہی،ڈسٹرکٹ چیئرمین میر اورنگزیب جمالدینی، سابق صوبائی وزیر بابو میر محمد رحیم سمیت علاقائی معتبرین،سرکاری آفیسران خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی تقریب سے مہمان خاص کمانڈنٹ نوشکی کرنل اظہر علی شیراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے بڑی مشکل اور جدوجہد کے بعد ہمارے بزرگوں نے پاکستان حاصل کیا،ہمیں اچھے وقت کی قدر کرنی چاہئے،قلعہ سیف اللہ ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی ڈسٹرکٹ چیرمین عبد الخالق میر زئی چیرمین میونسپل کمیٹی حاجیدارا خان جو گیزئی کی قیادت میں یوم پاکستان کے مناسبت سے نکالی ھی ریلی کی قیادت کررے ہے۔کوہلو میں ایف سی اہلکاروں نے ریلی نکالی ،شہریوں کی بڑی تعداد نے باہر نکل کر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کا والہانہاسقبال کیا،خاران ،خضدار کی فضاءبھی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں