شہبازشریف کا23مارچ کے پیغام میں نوازشریف کو مشورہ


 لندن(24نیوز) شہبازشریف کا 23مارچ کا پیغام یا نوازشریف کو مشورہ؟ کہا آج عدالت عظمیٰ کا احترام کرنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، اداروں کے اندر تناؤ، مفاہمت اور مشاورت میں بدلنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدلیہ اور خاض طور پرعدالت عظمی جو کہ آئین کی تشریع کرتی ہے۔ اور فیصلہ دیتی ہے اور انصاف کرتی ہے، اُسکا احترام کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: یوم پاکستان پریڈ میں پہلی بار بھارتی افسران کی شرکت

انکا مزید کہنا ہے کہ جس میں ادارے افواج پاکستان جو کہ آئین پاکستان کی رو سے ملک کے اندر جب بھی ضرورت پڑے امن قائم کرنے کیلئے، ملکی دفاع کو بہتر بنانے کیلئے اور ملک میں سے دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے جو انکی عظیم قربانیاں ہیں، انہیں کبھی نہیں بھلا سکتے۔ 70 سال میں جو پایا جو کھویا سب ہمارے سامنے ہے۔