23 مارچ، تحریکِ آزادی کے ہیرو بھگت سنگھ کی قربانی کا دن

 23 مارچ، تحریکِ آزادی کے ہیرو بھگت سنگھ کی قربانی کا دن


(24 نیوز) 23 مارچ انقلاب زندہ بادکادن بھی ہے  کیونکہ آج کے دن انگریزوں کیخلاف لڑنےوالا تحریکِ آزادی کاہیرو بھگت سنگھ وطن پرقربان ہوگیا تھا۔

فیصل آبادکی تحصیل جڑانوالہ میں پیداہونےوالے تحریکِ آزادی کے ہیروبھگت سنگھ کو 23مارچ 1931 میں لاہور کے فوارہ چوک میں پھانسی دےدی گئی تھی۔ ان کے ساتھ راج گرو ، سکھ دیو سنگھ بھی پھانسی پر چڑھ گئے تھے۔ بھگت سنگھ برصغیرپاک وہند میں مزاحمتی جدوجہد کی علامت تھے، وہ کہتے تھے کہ انگریزشرافت سے برصغیر نہیں چھوڑیں گے۔

ان کے خلاف ہندوستانیوں کو ہتھیار اٹھانے ہوں گے اس لئے گاندھی صاحب اور بھگت سنگھ میں نظریاتی مخالفت تھی۔ بھگت سنگھ نے دہلی قانون ساز کونسل میں بم پھینکا پھرلاہورمیں ایک انگریزپولیس افسرکو ماردیاتھا، انہیں ان دونوں کیسزمیں پھانسی دے دی گئی۔ قائداعظم محمدعلی جناح نے بھگت سنگھ کی پھانسی پرشدید احتجاج کرتے ہوئے سزا کوغیر قانونی قراردیاتھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer