گیتا سے شادی کرو اور نوکری پاؤ،فیس بک پر انوکھا اشتہار

گیتا سے شادی کرو اور نوکری پاؤ،فیس بک پر انوکھا اشتہار


نئی دہلی( 24نیوز ) پاکستان سے بھارت جانے والی قوت سماعت اور گویائی سے محروم بھارتی لڑکی کو 3 سال گزرنے کے باوجود بھی ماں باپ نہ مل سکے، ماں باپ ہونے کے 10 دعویدار تو سامنے آئے لیکن کوئی ثبوت فراہم نہ کرسکا۔
گیتا کو ڈپریشن سے بچانے کے لئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج میدان میں آگئیں اور گیتا کی شادی کرانے کی ٹھان لی، سشما سوراج کا کہنا تھا کہ ایدھی کا شکریہ کہ انہوں نے اس کا مذہب بھی نہیں بدلا۔
گیتا کے دولہا کے لئے فیس بک پر اشتہار دیا گیا ہے، 50 رشتے آئے،وزارت داخلہ نے جانچ پڑتال کے بعد 25 کو شارٹ لسٹ بھی کرلیا ۔شارٹ لسٹ ہونے والوں میں مندر کا پجاری مہیش داس بھی ہے، اور اندور کا مٹھائی فروش دیویان سودیس بھی۔

یہ بھی پڑھیں:  ”ریڈ کارپٹ بچھائیے،جنرل باجوہ کو بلائیے“

ذرائع کے مطابق زیادہ تر لوگ گیتا کے مشہور ہونے کی وجہ سے اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں،لیکن خوش قسمت وہی ہو گاجسے گیتا خود پسند کرے گی کیونکہ تمام 25 خواہش مندوں کی جلد گیتا سے ملاقات کرائی جائے گی۔
اب گیتا کی شادی سرکار کرائے گی اور دولہا کو نوکری بھی دے گی،دیکھیں کون بنتا ہے، گیتا کے خوابوں کا راجہ۔