مارک زکر برگ نے فیس بک ڈیٹا لیکس پر یورپ سے معافی مانگ لی

مارک زکر برگ نے فیس بک ڈیٹا لیکس پر یورپ سے معافی مانگ لی


24 نیوز: ڈیٹا لیکس، فیس بک کے بانی نے یورپ سے بھی معافی مانگ لی۔ مارک زکربرگ نے یورپی پارلیمنٹ کے گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے غلطی ہوئی، سمجھ نہیں سکے یہ ٹولز غلط مقاصد کے لئے استعمال ہوسکتے ہیں۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے ڈیٹا لیکس پر یورپ سے بھی معافی مانگ لی ہے۔ مارک زکربرگ نے یورپی پارلیمنٹ کے سیاسی گروپ سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ انہوں نے غلطی کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر آپکی نامناسب پوسٹ نوکری کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے

یورپی پارلیمنٹ کے سیاسی گروپ کا اس موقع پر کہنا ہے کہ ہم یہ سمجھ ہی نہیں سکے کہ یہ ٹولز غلط مقصد کے لیے بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔ اس سے قبل فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ دو مرتبہ امریکی کانگریس کے سینیٹرز کےسامنے پیش ہوچکے ہیں جہاں انہوں نے سینیٹرز کے سخت سوالات کے جواب دیئے۔

پڑھنا مت بھولئے:  واٹس ایپ گروپ چیٹ کیلئےنئے فیچرز متعارف

واضح رہے کہ حال ہی میں سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق برطانوی الیکشن کنسلٹنسی فرم کیمبرج اینالیٹیکا نے کروڑوں فیس بک صارفین کی ذاتی معلومات حاصل کرکے اسے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں الیکشن پر اثر انداز ہونے کے لیے استعمال کیا۔

رانا جبران

social media content writer