نواز شریف نے قوم کو بتادیا، انہیں کیوں اور کس نے نکالا: مریم نواز


24 نیوز: مریم نواز کا کہنا نواز شریف نے سب بتا دیا، انہوں نے ٹویٹ کیا نوازشریف نےنہ صرف قوم کو یہ بتایا کہ کیوں نکالا یہ بھی بتا دیا کہ کس نے نکالا۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا دیا کہ انہیں کیوں نکالا گیا۔ دوسری جانب انکی صاحبزادی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف نے سب بتادیا ہے کہ انہیں کیوں نکالا گیا بلکہ یہ بھی بتا دیا ہے کہ کس نے نکالا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  مجھے پرویز مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی سزا دی جارہی ہے: نواز شریف

 نواز شریف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے عدالت میں تمام سولات کے جوابات دے دیے ہیں، پرویز مشرف نے جج صاحبان کو گھروں میں قید کردیا، مشرف پر مقدمہ بنانے پر دھمکیاں دی گئیں، مجھے دباﺅ میں لانے کیلئے طرح طرح کی کوششیں کی گئیں، وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا جاتا رہا،سب جانتے ہیں کہ پیچھے کون تھا۔

 پڑھنا مت بھولئے: نواز شریف نے آخری پانچ سوالوں کے جواب بھی دے دیے

انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس سربراہ کا پیغام پہنچایا گیا کہ میں مستعفی ہوجاﺅں، عمران خان ایمپائر کی انگلی اٹھنے کی بات کرتے رہے، مجھے ہٹانا مقدمے کا واحد حل سمجھا گیا،مجھے اس لیے نکالنے کی کوشش اس لیے کی گئی کہ میں نے سر جھکا کر نو کری کرنے سے انکار کردیا، مجھے کسی کے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں،میں پاکستان کا بیٹا ہوں مجھے کسی کا ڈر نہیں ہے،سرٹیفکیٹ لینے کو اپنی توہین سمجھتا ہوں۔