معیشت کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا، ڈالر سستا ہوگیا

معیشت کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا، ڈالر سستا ہوگیا


کراچی(24نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 45 پیسے سستا ہوگیا، فاریکس ڈیلرزکے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 151.95 سے کم ہوکر 151.50 روپے کا ہوگیا۔ 

پاکستانی معیشت کو ٹھندی ہوا کے جھونکےآنے  لگے۔ سعودی عرب کا پاکستان کو ادھار تیل دینے کے اعلان کے بعد آج کاروبار میں تیزی دیکھنے کو ملی جبکہ انٹربینک میں ڈالر بھی سستا ہوگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر 42 پیسے سستا ہوا تھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔