سنسان گلی بے حس لٹیروں نے ماں کو بچوں کے سامنے لوٹ لیا

سنسان گلی بے حس لٹیروں نے ماں کو بچوں کے سامنے لوٹ لیا

کراچی (24نیوز)کراچی میں بے حس اسٹریٹ کرمنلز نے بچوں کا بھی لحاظ نہ کیا،عزیزآباد میں ماں کو بچوں کے سامنے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا،خوفزدہ ماں اور بچے کو آتے جاتے شہری بھی دیکھتے رہے۔


کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی بے حسی،باپردہ ماں کو بچوں کے سامنے لوٹ لیا، عزیز آباد کا علاقہ جہاں اسٹریٹ کرمنلز سے بے خبر ماں اپنے بچوں کو ٹیوشن چھوڑنے جارہی تھی۔

خالی گلی میں دو موٹر سائیکل سوار اسٹریٹ کرملنز تاک میں کھڑے رہے،ایک نے فون نکالا اور تودسرے نے پانی پینے کا بہانہ کیا، ماں بچوں کو سنبھالتی گزری تو اسلحہ دکھا کر روکا اور لوٹ مار شروع کردی۔

 

ماں سے تمام زیوارات لوٹ لئے حتی کے حجاب میں چھپی چین بھی اتروالی،بے حسی کی انتہا کہ بچے کے ہاتھ سے تھیلی بھی لے لی، ڈاکوں نے حجاب ہٹوا کر کانوں کو بھی ٹٹولا،ڈاکو اطمیان سے تمام کارروائی کرتے رہے ایسے میں گلی سے گزرنے والے بھی کچھ نہ کرسکے۔