ایشز پہلے ٹیسٹ کا پہلا روز انگلش بلے بازوں کے نام

ایشز پہلے ٹیسٹ کا پہلا روز انگلش بلے بازوں کے نام

برسبین (24نیوز) ایشز کے پہلے ٹیسٹ کا پہلا روز انگلش بلے بازوں کے نام رہا ،جیمز وینس اور سٹون مین کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے چار کے نقصان پر 196 رنز بنالئے،آسٹریلوی باولرز پورے دن میں محض چاروکٹیں ہی حاصل کرسکے۔


تفصیلات کے مطابق تاریخی ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ نے چاروکٹوں کے نقصان پر 196رنز بنالئے ، انگلش کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،محض دو کے اسکور پر الیسٹر کک دورنز بناکر مچل سٹارک کا شکار ہو گئے۔

الیسٹر کک کے آوٹ ہونے کے بعد مارک سٹون مین اور جیمز وینس نے دوسری وکٹ کی شراکت میں125 رنز کا اضافہ کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی ،127کے اسکور پر مارک سٹون مین 53رنز بناکر پیٹ کمنز کا شکار ہو گئے۔

جیمز وینس نے شاندار بیٹنگ کرتے شاندار 83رنز بناکر 145کے سکور پرنیتھن لائین کی تھرو پر رن آوٹ ہوگئے، انگلش کپتان جوئے روٹ 15 رنز بناسکے،آسٹریلیا کی طرف سے پیٹ کمنز نے دوجبکہ مچل سٹارک نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

میچ کے دوسرے روز ڈیوڈ میلان 28 اور معین علی 13رنز کے ساتھ کھیل کا آغاز کریں گے۔