پنجاب بھر میں زہریلے پانی سے اگائی گئی سبزیوں کیخلاف کارروائی

پنجاب بھر میں زہریلے پانی سے اگائی گئی سبزیوں کیخلاف کارروائی


لاہور(24 نیوز) محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن ، زہریلے پانی سے اگائی گئی سبزیوں کےخلاف کارروائی جاری ، 27 اضلاع میں کارروائی کر کے 2524 کنال پرسبزیاں ہل چلا کر تلف کر دیں۔

عوام جائیں تو جائیں کہاں ؟ دودھ اور کھانے خالص ہیں نہ سبزیاں ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اشیا اور ہوٹلوں میں ناقص کھانوں کے خلاف کارروائیاں تو جاری ہیں اب زہریلی سبزیاں اگانے والے بھی اس لپیٹ میں آ گئے ہیں۔

فوڈ اتھارٹی نے زہریلے پانی سے اگانے والی سبزیوں کیخلاف 27 اضلاع میں کریک ڈاؤن جاری رکھا ، 2524 کنال پر سبزیاں ہل چلا کر تلف کر دیں۔

کارروائی کیمیکل ملے پانی سے سیراب کئے گئے علاقوں میں کی گئی ، زہریلی سبزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا یہ چوتھا مرحلہ ہے۔

فیصل آباد میں بھی فیکٹریوں کے زہریلے اورسیوریج کے گندے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں کینال پر سبزیاں تلف کر دی گئیں۔