قوم کے بیٹے میجر اسحاق شہید کو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا

قوم کے بیٹے میجر اسحاق شہید کو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا


  لاہور (24 نیوز): قوم کا سپوت منوں مٹی تلے جا سویا، شہید کو سلام پیش کرنے کے لئے لوگوں کا تانتا بندھ گیا، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور کور کمانڈر لاہور نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

 

قوم کے بیٹے میجر اسحاق شہید کو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید کے جسد خاکی کو گارڈ آف آنر دے کے ساتھ لایا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور کور کمانڈر لاہور نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

 

آج صبح شہید کا جسد خاکی ان کی رہائش گاہ واپڈا ٹاون لایا گیا، قوم کے سپوت کو سلام پیش کرنے کے لئے، عوام کا تانتا بندھ گیا۔

 

پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے شہید کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا، میجراسحاق کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد اسمبلی میں جمع مسلم لیگ (ن) کی حنا پرویز بٹ نے قرارداد اسمبلی میں جمع کرائی گئی۔