خواہش ہے کہ بھارت سے میچ ہو اور ہم انہیں میچ ہرائیں:نجم سیٹھی

خواہش ہے کہ بھارت سے میچ ہو اور ہم انہیں میچ ہرائیں:نجم سیٹھی


لاہور(24نیوز):پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بھارت سے کرکٹ کھیلنے اور بھارتی ٹیم کو رگڑا لگانے کی خواہش کا اظہار کردیا، وہ گورننگ بورڈ میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ بورڈ میٹنگ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوئی جس کی صدارت چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کی، پانچ گھنٹے جاری رہنے والی میٹنگ کے بعد نجم سیٹھی نے میڈیا کو بریفنگ دی۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ جو تنازع ہے اس پر بات کی ہے،اب خبریں ہیں کہ بھارتی بورڈ حکومت سے اجازت مانگ رہا ہے۔ اب یا بھارت کھیلے گا یا پوائنٹ ہمیں مل جائیں گے، انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ٹیسٹ کھیلنے کی اجازت مل جائے گی، پیسوں کے تنازع پر کیس اگلے مہینے ہو جائے گا، لندن میں وکلاء سے میٹنگ کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ انکی خواہش ہے کہ بھارت سے میچ ہو اور ہم انہیں میچ ہرائیں.چیئر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ خواتین کرکٹ کو اب براہ راست انکے کنٹرول میں دے دیا گیا ہے، اس لیے بہت جلد تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔بورڈ آف گو رننگ کی ہونے والی یہ میٹنگ نشستاً گفتم سے زیادہ کچھ نہیں تھی،زیادہ وقت نئے ممبران کو بریفنگ میں صرف ہوا اور آئین میں متوقع ترمیم بھی پیش نہ ہو سکی۔