خطرناک فضائی گیسوں کے اخراج میں ریکارڈ اضافہ

خطرناک فضائی گیسوں کے اخراج میں ریکارڈ اضافہ


24 نیوز : اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ زمینی کرہ ہوائی میں ضرر رساں گیسوں کی سطح میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جمعرات کے روز سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا کہ فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر سبز مکانی گیسوں کی شرح اس سے قبل اس حد تک زیادہ نہیں دیکھی گئی۔ اقوام متحدہ کے موسمیات سے متعلق ادارے کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضا میں خطرناک گیسوں کی شرح سن 2015ء میں 400.1 پارٹس پر ملین، 2016 میں 403.3 پی پی ایم اور سن 2017ء میں 405.5 پانچ پی پی ایم ریکارڈ کی گئی۔

1990 سے آب و ہوا پر ان ضرر رساں گیسوں کی  گرمی کا اثر 41 فیصد بڑھ گیا ہے.