خاتون کی ٹھیکیدار پرتھپڑوں،جوتوں کی برسات

 خاتون کی ٹھیکیدار پرتھپڑوں،جوتوں کی برسات


لاہور( 24نیوز )لاہور میں خاتون کے ہاتھوں ٹھیکیدار کی درگت ،تھپڑوں،جوتوں کی برسات کردی۔

تفصیل کے مطابق ن لیگی ایم این اے کے بھائی ملک ابرار نے اپنی موجودگی میں ٹھیکیدار شیخ اشفاق کی خاتون سے پٹائی کرادی،غصہ سے بھری آپے سے باہر خاتون کسی کے قابومیں نہ آئی، دکھاوے کیلئے لیگی ایم این اے کے بھائی ملک ابرار ہنستے ہوئے بچانے کی ناکام کوشش کرتے رہے ۔

شیخ اشفاق اور ملک ابرار مل کر ٹھیکیداری کرتے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ اشفاق اور ملک ابرار میں ٹھیکوں کے کمیشن پر ناچاقی ہوئی،شیخ اشفاق نے پٹائی سے بچنے کیلئے نکاح کی آفر کی مگر خاتون نے انکار کردیا۔پٹائی کرنے والی خاتون شخ اشفاق اور ملک ابرار کی مشترکہ دوست ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer