پاکستان میں عدم استحکام کیلئے دہشتگردوں کی باہر سے مدد کی جارہی ہے: وزیراعظم

پاکستان میں عدم استحکام کیلئے دہشتگردوں کی باہر سے مدد کی جارہی ہے: وزیراعظم


24نیوز : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام کرنے کیلیے دہشت گردوں کی باہر سے مدد کی جارہی ہے، ہم دہشتگردوں کے پیچھے جائیں گے، معاشی استحکام آتے ہی انتشار پھیلانے والی قوتوں کے متحرک ہونے کا خدشہ تھا۔

  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں دہشتگردی کے واقعات پر رپورٹ پیش کی گئی، کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پہلے سے اطلاع تھی کہ ملک کوعدم استحکام کا شکار کیا جاسکتا ہے۔ اندازہ تھا کچھ نہ کچھ  ہوگا، دہشت گردوں کو باہر سے فیڈ کیا جارہا ہے جن کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ چین سے تعلقات کچھ قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کرتارپوربارڈر کھولنا پاکستان کا مثبت اقدام ہے، وزیراعظم عمران خان 28 نومبرکوکرتاپورہ کا دورہ کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ 31دسمبر کے بعد نئے اسمگل شدہ موبائل فون بلاک کر دیئے جائیں گے۔

شازیہ بشیر

Content Writer