برسوں پہلے ڈوب جانے والے ٹائیٹینک کی واپسی

برسوں پہلے ڈوب جانے والے ٹائیٹینک کی واپسی


 24 نیوز: زمانہِ قدیم کا سب سے بڑا بحری جہاز ٹائیٹینک اب دوبارہ اس دنیا میں آنے کو  تیار،  آسٹریلیا کی ایک کمپنی ٹائیٹینک ٹو بنا رہی ہے ،یہ بحری جہاز بالکل  ٹائیٹینک  جیسا ہوگا ۔

ہرکوئی 1912 میں ڈوب جانے والی ٹائٹینک کی کہانی جانتا ہے. اب  آسٹریلوی کمپنی بلیو سٹار  آج کی تمام عیش و آرام کے ساتھ ٹائٹینک کی ایک مکمل کاربن کاپی تیار کرنے میں مصروف عمل ہے۔ٹائی ٹینک  ٹو 2022 میں سمندری سفر کیلئے بالکل تیار ہوگا، ٹائیٹینک ٹو  1912 میں تباہ ہو جانے والے ٹائیٹینک کے اصل راستے کی پیروی کرتے ہوئےاپنےپہلے سفر کےلئے دبئی سے نکلے گا جس کے بعد ساؤتھمٹن سے ہوتے ہوئے نیو یارک پہنچے گا۔

بحری جہاز کی مالک کمپنی بلیو سٹار کے مطابق  ’ ٹائیٹینک ٹو ‘  کی کل لاگت 5 ارب ڈالر ہےجبکہ یہ جہاز بیک وقت 2400 مسافروں اور 900 عملے کے افراد کو با آسانی لے جا سکے گا۔