دنیا کا طویل ترین سمندری پل عوام کیلئے کھول دیا گیا

دنیا کا طویل ترین سمندری پل عوام کیلئے کھول دیا گیا


بیجنگ(24نیوز) چین نے دنیا کا طویل ترین سمندری پل عوام کیلئے کھول دیا گیا ، 20 ارب ڈالرز کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس انوکھے پل سے ہانگ کانگ اور زوہائی شہر کے درمیان سفر 4 گھنٹے سے کم ہو کر محض 30 منٹ رہ جائے گا۔

سمندر کی سطح پر بنایا گیا دنیا کا سب سے لمبا پُل جدید انجینئرنگ کا ایک شاہکار ہے، ہانگ کانگ تک 55 کلو میٹر طویل اس راستے میں دو مصنوعی جزیرے بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔ ماضی میں ہانگ کانگ اور زوہائی شہر کے درمیان سفر چار گھنٹے طویل تھا جو کہ اس پل کی مدد سے سمٹ کر محض 30 منٹ رہ جائے گا.

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔