دینہ :طلباء کے ہاتھوں میں جھاڑو تھما دیے گئے

دینہ :طلباء کے ہاتھوں میں جھاڑو تھما دیے گئے


دینہ ( 24 نیوز ) طلباء کے ہاتھوں میں کتابوں کی بجائےجھاڑوں پکڑا دیا گیا، گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول دینہ میں ساتویں جماعت کے طالبعلموں کو ہاتھ میں جھاڑو پکڑا کر صفائی پر لگا دیا گیا۔

 تبدیلی آنے کے باوجود گورنمنٹ سکولوں کا وطیرہ نا بدلا جاسکا۔ سکول میں خاکروب ہونے کے باوجود سکول میں بچوں سے روزانہ صفائی کروائی جاتی ہے جسکی متعدد دفعہ والدین شکایات کرچکے ہیں لیکن اسکے باوجود محکمہ تعلیم کا وطیرہ بدل نہیں سکا،  جو بچہ شکایت کرے اسکو ذہنی طور پر ٹارچر کیا جاتا ہے جبکہ اسکے ساتھ اساتذہ کا رویہ بھی سخت مزاجی میں بدل جاتا ہے جسکی وجہ سے بچے گھروں میں ڈر کی وجہ سے بتانے سے بھی گریزاں ہے۔

دوسری جانب والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ سرکاری سکولوں کی اس روش کو سختی سے ختم کیا جائے، یہ غیرقانونی کام ہے، بچے سانس کی بیماریوں میں مبتلاء ہورہے ہیں،  والدین نے مزید مطالبہ کیا کہ سکول پرنسپل کیخلاف کارروائی کی جائے ۔