ملک کے مختلف شہروں میں زبردست زلزلہ ، لوگوں میں خوف وہراس

ملک کے مختلف شہروں میں زبردست زلزلہ ، لوگوں میں خوف وہراس


لاہور(24نیوز)لاہوراورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور،ساہیوال میں بھی زلزلہ،شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،شیخوپورہ، اوکاڑہ،قصور،ساہیوال میں بھی زلزلہ آیا،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔

زلزلہ کا مرکز پاک ،بھارت کا مرکزی علاقہ تھا،زلزلے کی شدت ریکڑ اسکیل پر  4 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔