خیبر پختونخوا زلزلے سے لرز اٹھا


پشاور (24نیوز) پاکستان شمالی علاقہ جات اور خبیر پختونخوا میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ کے جھٹکے اسلام آباد میں بھی محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں زلزلہ آ گیا۔ جس کی زد میں پشاور، سوات، ایبٹ آباد، چترال سمیت مالا کنڈ اور باجوڑ ایجنسی کے علاقے آئے ہیں۔ جھٹکوں سے تمام علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جب زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے تو لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے نکل کر ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا یوٹرن، خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

24نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زلزلہ 5.3 کی شدت سے آیا جس سے شمالی علاقہ جات لرز اٹھے۔ ساتھ ہی خیبر پختونخوا میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق وفاق دارالحکومت میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ کا مرکز کوہ ہندو کش بتایا گیا جس کی گہرائی 250 کلو میٹر بتائی گئی۔