ترجمان دفتر خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے نیا دعویٰ کردیا

ترجمان دفتر خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے نیا دعویٰ کردیا


اسلام آباد(24نیوز)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ آسیہ ابھی تک پاکستان نہیں چھوڑا،امریکی قید یڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستان نہیں آنا چاہتیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے پہلوئوں کو دیکھ رہی ،عافیہ اور شکیل آفریدی کے تبادلے پر بات ہوسکتی ہے لیکن ڈاکٹر عافیہ پاکستان نہیں آنا چاہتیں۔

ادھر ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی نے ترجمان وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فوزیہ فوری واپس آنا چاہتیں ہیں۔

یاد رہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ کی بدنامہ زمانہ جیل گوانتا نامو بے میں قید ہیں،انہیں افغانستان سے گرفتار کیا گیا،امریکی عدالت کی طرف سےان کو 86 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer