عید کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کا سلسلہ جاری رہا

عید کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کا سلسلہ جاری رہا


کراچی ( 24نیوز ) عید الاضحٰی کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کا سلسلہ جاری رہا، ایک دن میں 50 سے 70 اونٹ نہرکرنے والے نوجوان کے اندازدیکھ کرسبھی دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں عیدالاضحی کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کا سلسلہ جاری رہا، کالا پل پر 9 اونٹ نہرکیے گئے، شہریوں نے نوجوان کے مخصوص اندازمیں اونٹ نہرکرنے اوررکن قومی اسمبلی کی جانب سے قربانی کے اس جذبے کو خوب سراہا۔

اونٹوں کی قربانی پی ٹی آئی کی ایم این اے آفتاب جہانگیرکی جانب سے کی گئی انہوں نے کہا کہ ہر سال قربانی کرتے ہیں جس کا گوشت غربا میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

اپنی ٹیم کے ہمراہ اونٹ نہرکرنے کے پندرہ ہزار وصول کرنے والا یہ نوجوان پانچ سال کی عمر سے ہی اونٹوں میں پلا بڑھا ہے  عبدالحق کا کہنا ہے کہ ایک دن میں پچاس اونٹ گرادینا کوئی بڑی بات نہیں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito