عید کا تیسرہ روز، تفریحی مقامات پر رش

05:04 PM, 24 Aug, 2018

شازیہ بشیر

کراچی( 24نیوز )  شہری عید قرباں سے ہوئے فارغ اور بچوں کے ہمراہ چڑیا گھرکی سیرکونکل آئے، سہانے موسم سے لطف اندوز ہونے والے بچوں نے کشتی کی سیرکی۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میں عید کے تیسرے اورآخری روزشہریوں نے گوشت بہت کھالیا اوراب بچوں کے ہمراہ چڑیا گھر کی سیرکوپہنچ گئے سہانےموسم سے لطف اندوز بچوں نے جانوروں سے بھی خوب اٹھکیلیاں کٰیں ۔

کسی نے جھولے جھولے تو کسی نے کشتی کی سیر کی، کوئی کھانے پینے سے لطف اندوز ہوا تو کوئی جانوروں کو دیکھ کے۔ کراچی کے سہانے موسم نے لوگوں کی خوشی دوبالا کر دیا کسی نے ساحل کارخ کیا تو اپنے بچوں کے ہمراہ زو کی سیرکونکل آیا۔کراچی کی شہریوں نے عید کے تیسرے اور آخری روز بھر پور طریقے سے انجوائے کررہے ہیں۔

 

مزیدخبریں