بھارتی فوج کاراہول گاندھی سمیت دیگرسیاست دانوں پرتشدد

بھارتی فوج کاراہول گاندھی سمیت دیگرسیاست دانوں پرتشدد


نئی دہلی( 24نیوز )کشمیر پرقابض بھارتی فوج پاگل ہوگئی،اپنے ہی سیاستدانوں کوتشددکانشانہ بنانےلگی،سری نگر ائیرپورٹ پہنچنے پراپوزیشن رہنما راہول گاندھی سمیت دیگرسیاست دانوں پرتشدد کیا۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی آج سری نگر ائیرپورٹ پر پہنچے تو بھارتی فوج نے ان پر حملہ کردیا، اپوزیشن لیڈرسینیٹ غلام نبی آزاد سمیت بھارتی اپوزیشن جماعتوں کے دیگر رہنما بھی راہول گاندھی کے ساتھ  تھے،میڈیاسے بات کرنے سے بھی روک دیا۔

میڈیا نمائندگان کو بھی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کوریج سے روک دیا گیا،بھارتی اپوزیشن جماعتوں کے12رکنی وفد کو مقبوضہ کشمیر سے زبردستی واپس روانہ کردیا گیا،مودی سرکار اپنوں سے بھی سچ چھپارہی ہے۔

قبل ازیں جموں کشمیر انتظامیہ کے ترجمان نے پیش گوئی کی تھی کہ رہنماؤں کے دورے سے قانون کی خلاف ورزی ہو گی اور اس سے صورتحال خراب ہو سکتی ہے،خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رہنماؤں کو سری نگر ایئرپورٹ پر روک لیا جائے گا۔