اطالوی سفیر کی اسلام آباد کو پلاسٹک فری بنانے کے حکومتی اقدام کی تعریف

اطالوی سفیر کی اسلام آباد کو پلاسٹک فری بنانے کے حکومتی اقدام کی تعریف


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان میں تعینات اٹلی کے سفیر اسٹیفانو پونٹی کارو نے اسلام آباد کو پلاسٹک فری بنانے کے حکومتی اقدام کی تعریف  کی ہے۔

ٹویٹر پیغام میں اطالوی سفیر نے کہا کہ اسلام آباد کو پلاسٹک فری شہر ثابت کر کے دکھایا گیا،پاکستان پلاسٹک کے استعمال کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے،امید ہے دیگر ممالک بھی اس اقدام کی پیروی کریں گے، اطالوی سفیر نے مزید کہا کہ دیگر ممالک پلاسٹک کے خلاف ابھی تک صرف باتوں کی حد تک ہی اقدمات کر سکے ہیں۔پاکستان میں اقدامات کیے جا رہے ہیں.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔