اچھی خبر، ڈالر اور سونا سستا ہوگیا

اچھی خبر، ڈالر اور سونا سستا ہوگیا


اسلام آباد( 24نیوز ) متحدہ عرب و امارات کی طرف سے پاکستان کو تین ارب ڈالر کا قرض دینے کے اعلان نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا کر دیا، سونے کی فی تولہ قیمت بھی ایک ہزار روپے کم ہو گئی۔

اوپن مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں ایک روپے تک کی کمی دیکھی گئی،  ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق کاروباری اوقات کے اختتام پر ڈالر کی قیمت فروخت 90 پیسے کی کمی سے 139 روپے 20 پیسے رہ گئی، تاہم اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر صرف ایک پیسے کی کمی سے 138 روپے 93 پیسے رہی جبکہ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے 66 ہزار روپے رہ گئی حالانکہ عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں پانچ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایسوی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت کم ہونے سے سونا سستا ہو رہا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔