پی ایس ایل تھری: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 43 رنز سے شکست دیدی


دبئی (24 نیوز) دبئی میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 43 رنز سے شکست دیدی۔

ملتان سلطانز کے جنید خان نے لاہور قلندرز کے خلاف ہیٹ ٹرک کر کے ٹیم کو کامیابی دلوائی۔ وہ پی ایس ایل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

دبئی میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے 10 اوورز میں 88 رنز اسکور کئے۔ ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 180رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ کمار سنگاکارا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 63 رنز بنائے جبکہ کپتان شعیب ملک نے 48 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو 150 رنز کا ہدف دیا، جو وہ پورا کرنے میں ناکام ہوئی اور صرف 130 رنز بنا سکی۔ کراچی کنگز کے شاہد آفریدی نے شاندار کیچ پکڑ کر خوب داد سمیٹی۔

یاد رہے کہ ملتان سلطان نے پہلے میچ میں دفاعی چیمپین پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔