احدچیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب کے بیوروکریٹس پرنیب کا خوف طاری،کئی فائلیں کھل گئیں


لاہور(24نیوز) احدچیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب کے بیوروکریٹس پرنیب کا خوف طاری ہے،قومی احتساب بیورو نے پنجاب کے کئی ترقیاتی منصوبوں کی فائلیں کھول لی ہیں،نیب میں کن افسروں کے خلاف انکوائری چل رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق احد چیمہ کی گرفتاری پرکئی دوسرے بیوروکریٹس کیوں بوکھلاہٹ کاُشکار،کئی اہم ترقیاتی منصوبوں کی فائلیں کھلنے پربیوروکریسی پرنیب کا خوف طاری ہے،ملتان میٹرو بس منصوبے پر بھی نیب میں انکوائری جاری ہے،کمشنراسداللہ خان ایم ڈی ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے سربراہ تھے۔
راولپنڈی میٹروبس پراجیکٹ کی فائل بھی نیب نے کھول لی ہے، پنجاب کے موجودہ چیف سیکریٹری زاہد سعیداس منصوبے کے انچارج تھے، پنڈی میٹروبس میں اضافی فنڈز کی منظوری کے معاملات پر انکوائری جاری ہے، پنجاب اسپورٹس فیسٹیول میں مبینہ طورپراربوں کی کرپشن پرڈی جی سپورٹس عثمان انورکے خلاف نیب نے فائل کھول رکھی ہے۔
خوشحال پاکستان پراجیکٹ کے متعلق بھی نیب میں انکوائری چل رہی ہے،سیکریٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سے اس منصوبے کے لیے جاری ہونے والے فنڈز کا ڈیٹا طلب کیاگیاہے۔
قومی احتساب بیورو نے پنجاب کی پبلک سیکٹر کمپنیوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے،ان کمپنیوں میں چیف ایگزیکٹوکے عہدوں پربیوروکریٹ براجمان ہیں،سیکریٹری علی جان  سے   پنجاب میں ادویات کی خریدوفروخت پرانکوائری جاری ہے۔
آشیانہ اسکیم میں وفاقی سیکریٹری فوادحسن فواد سے انکوائری چل رہی ہے،لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف بلال مصطفیٰ سعید سے بھی انکوائری ہورہی ہے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں