ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری، 2 شدت پسند ہلاک


پشاور(24نیوز) وفاق کے زیرانتطام قبائلی علاقوں (فاٹا) کی اورکزئی اور کرم ایجنسی کے سرحدی علاقہ اسپین ٹل ڈپہ ماموزئی میں ڈرون حملہ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق اسپین ٹل ڈپہ ماموزئی میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے گئے۔اس سے قبل رواں ماہ 17 جنوری کو بھی پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔

ذرائع کےمطابق پہلا حملہ کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا، جبکہ دوسرا ڈرون حملہ افغان علاقہ خانی کلے میں کیا گیا تھا، جس کے نتیجہ میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

ویڈیو دیکھیں