تعلیم پر اخراجات کرنے کے حکومتی دعوے محض دعوے

تعلیم پر اخراجات کرنے کے حکومتی دعوے محض دعوے


گجرات(24نیوز) تعلیم پر اخراجات کرنے کے حکومتی دعوے محض دعوے ،گجرات کے علاقہ کنجاہ کا گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے کنجاہ کا گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے۔اسکول کی 102 سال پرانی عمارت کے14کمروں کو اضافی پلر لگا کر کھڑا کیا گیا ہے۔اگر یہ پلر نہ ہوتے تو عمارت کب کی زمین بوس ہو چکی ہوتی۔شدید سردی میں بھی طالب علم کھلے آسمان تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

طلبا کا کہنا ہے کہ مخدوش عمارت کے نیچے بیٹھنے سے ڈر لگتا ہے کہ کہیں عمارت اوپر نہ گر جائے۔ اسکول کے بچوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں نئی عمارت بنا کر دی جائے تاکہ ہم اپنی تعلیم پر توجہ دے سکیں۔