پی ایس ایل 3 ،ملتان سلطانز دھماکے دار انٹر ی کو تیار


ملتان (24نیوز) پی ایس ایل 3 میں انٹری دینے والی ملتان سلطانز میں شامل ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرن پولارڈ مدمقابل ٹیموں کے لئے بہت بڑا خطرہ ،ویسٹ انڈیز کو 2 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے والے کیرن پولارڈ ملتان سلطانز کی نمائندگی کے لئے بے چین ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 12 مئی 1987 کو ٹرینڈاڈ میں پیدا ہونے والے دراز قد کیرن پولارڈ کا شمار ٹی ٹونٹی کرکٹ کے خطر ناک ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ کیرن پولارڈ جارح مزاج بلے باز ہونے کے ساتھ ایک قابل اعتماد میڈم پیس باؤلر بھی ہیں۔ کیرن پولارڈ 101 ون ڈے انٹر نیشنلز اور 56 ٹی ٹونٹی میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل2 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے کیرن پولارڈ لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کا حصہ ہوں گے۔کیرن پولارڈ ملتان سلطانز کو کامیابی دلانے کے لئے بے قرار ہیں۔جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے کیرن پولارڈ کو پی ایس ایل 3 میں اپنی ٹیم کے تُرپ کا پتاقراردیا ہے۔