دنیا کی نظریں خواجہ آصف کے حلقے پر جم گئیں

دنیا کی نظریں خواجہ آصف کے حلقے پر جم گئیں


سیالکوٹ( 24نیوز )سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73 پرسب کی نظریں جم گئیں، ن لیگ اور تحریک انصاف دونوں کے لئے حلقہ انتہائی اہمیت اختیا کرگیا،خواجہ آصف اسی حلقے سے پانچ مرتبہ کامیاب ہوچکے۔
این اے 73 تحصیل سیالکوٹ کا حلقہ 90 فیصد شہری علاقوں اور چند دیہات پر مشتمل ہے جہاں کی آبادی ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد ہے،رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد چار 4 لاکھ 88ہزار 393 ھے۔ مرد ووٹر 2لاکھ 65ہزار 687 جبکہ خواتین ووٹرز 2 لاکھ 22 ہزار 706 ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   پنجاب کے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات جاری
حلقہ میں تعلیم اور صحت سمیت سڑکوں کی تعمیر کا فقدان ہے لوگ سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کاسٹ کرتے ہیں،حلقہ کی سب سے بڑی آبادی آرائیں برادری ہے اس کے بعد کشمیری ، مغل بڑی برادریاں ہیں۔
گزشتہ پانچ الیکشن میں اس حلقے سے ن لیگ کے خواجہ آصف جبکہ اس سے قبل ان کے والد خواجہ صفدر کامیاب ہوتے رہے ہیں،عثمان ڈار کا مقابلہ 2013 کے بعد ایک بار پھرخواجہ آصف سے ہوگا۔