لاہورمیں بڑا دنگل،14قومی30صوبائی حلقوں میں مقابلہ ہوگا

لاہورمیں بڑا دنگل،14قومی30صوبائی حلقوں میں مقابلہ ہوگا


اسلا م آباد( 24نیوز )کل عام انتخابات پر لاہور میں قومی اسمبلی کی چودہ اور صوبائی اسمبلی کی تیس سیٹوں کے لیے پولنگ ہو گی،جس کے لیے3ہزار8سو99پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے-

عام انتخابات میں لاہور کوخاص سیاسی اہمیت حاصل ہے،لاہور میں قومی اسمبلی کی 14اور صوبائی اسمبلی کی30 سیٹی،کسی بھی سیاسی جماعت کی ہار جیت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد53لاکھ98ہزار6سو82ہے،جس میں تیس لاکھ12ہزار 2سو60مرد ووٹرزاور23لاکھ86ہزار3سو62خواتین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا کی نظریں خواجہ آصف کے حلقے پر جم گئیں

لاہور میں3ہزار8سو99پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے،جن میں12سو43 مردحضرات اور گیارہ سو74خواتین کے لیئے ہوں گے،پریذائیڈنگ افسروں کی تعداد4054،بیس ہزار ایک سو65اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسراور بارہ ہزار ایک سو تیس تعداد پولنگ افسران کی ہو گی۔