الیکشن کا کاروباری طبقہ پر کیا اثر پڑا؟

الیکشن کا کاروباری طبقہ پر کیا اثر پڑا؟


اسلام آباد(24نیوز) الیکشن کادن قریب آتےہی سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ سے نکلنے لگے،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار 51 فیصد کم ہو گیا۔سرمایہ کاروں کے 123 ارب روپے ڈوب گئے۔

ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں کاروبار کاآغازہی انڈیکس مین دو سو پوائنٹ کی کمی پر ہوا،ٹریڈنگ کے دوران مندی بڑھتی ہی رہی،جس کےبعدکاروبار کے اختتام پرہنڈرڈ انڈیکس سات سو ستاون پوائنٹ کی کمی سے چالیس ہزار چار سو تریسٹھ پر بند ہوا۔

ہ بھی پڑھیں: پاکستانی معیشیت کو بڑا جھٹکا

شئیرز کی خریدو فروخت میں اکاون فیصد کمی دیکھی گئی،مجموعی طور پر صرف دس کروڑ نوے لاکھ شئیرز کا ہی کام ہوا،تین سو بائیس کمپنیوں کے حصص کی ٹریڈنگ ہوئی،جبکہ انہتر کی قیمت میں اضافہ اور دو سو سینتیس کی قیمت میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں شئیرز کی مجموعی مالیت میں ایک سو تئیس ارب چالیس کروڑ روپے کی کمی رکارڈ کی گئی،تاہم شئیرز کی کم قیمتوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 24 لاکھ ڈالر مالیت کے نئے شئیرز کی خریداری کی۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔