الیکشن کمیشن ووٹرز، امیدواروں کوبہتر ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں

الیکشن کمیشن ووٹرز، امیدواروں کوبہتر ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں


  24نیوز : الیکشن کمیشن ووٹرزاور امیدواروں کوبہتر ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ اقلیتی امیدواروں اورخواجہ سراؤں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے الیکشن کمیشن نے جینڈرڈیسک قائم کردیا

تفصیلات کے مطابق خواتین، معذورافراد، اقلیتی امیدواروں اورخواجہ سراؤں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے الیکشن کمیشن نے جینڈرڈیسک قائم کردیا۔ الیکشن کمیشن نے خواتین اورمعذور افراد کے ساتھ اقلیتی امیدواروں اورخواجہ سراؤں کی مشکلات کوبھی مدنظر رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ان لوگوں کی مشکلات کے ازالے اور ان کی مدد کے لیے خصوصی جینڈر ڈیسک قائم کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے نئی ایپ متعارف 

یہ جینڈر ڈیسک اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ آفس میں قائم کیا گیا ہے۔ ڈیسک کے لیے الیکشن کمیشن کے ہیڈآفس میں دوٹیلی فون لائنز مختص کر دی گئی ہیں۔خواتین ،معذورافراد ،،اقلیتی امیدوار اورخواجہ سرا کسی بھی مشکل کی صورت میں ان نمبر زپر رابطہ کر سکتے ہیں۔

051-9225623-4