شیخ رشید کا الیکشن مہم کاانوکھا انداز



راولپنڈی(24نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے موٹرسائیکل پرالیکشن مہم شروع کردی۔ چودھری نثار کو آزاد گروپ کی قیادت کرنے کی شنید بھی دی۔پی ٹی آئی سے ملکرقلم دوات کلین سویپ کرنے کااعلان بھی کیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الیکشن مہم کے لیے موٹر سائیکل خرید لی اور  کارکنوں کا لہو گرمانےچل پڑے. راولپنڈی کے حلقہ این اے 60 میں عوامی اجتماعات اور ناشتوں کی تقریب میں شرکت کی۔ شیخ رشید نے ایک طرف لیگی امیدوار حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں سزا کی پیشن گوئی کی تو ساتھ ہی چودھری نثار کو آزاد گروپ کی قیادت کرنے کی شنید بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: مختلف سیاسی پارٹیوں کی انتخابی مہم کا آغاز

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ ملکرقلم دوات کلین سویپ کرے گی۔اقتدار میں آکرلوٹی ہوئی دولت واپس لانے اور پانی کا مسئلہ حل کرائیں گے۔  نالہ لئی ایکسپریس وے سمیت تعلیمی اور صحت کے نامکمل منصوبوں کو مکمل کرنے کا اعلان بھی کیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔