شہباز شریف اور میری ایک پارٹی ہے:شیخ رشید احمد



اسلام آباد(24نیوز)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے عمران خان کو کہا ہے انہیں لندن جانے دیں۔ان سے جان چھڑوائیں۔انہوں نے پیسے نہیں دینے ہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اے پی سی سے متعلق اچھی خبر آئی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وہ مولانا کو سمجھائیں گے۔خورشید شاہ کی بات کون ٹالتا ہے۔چیئرمین سینیٹ کی آصف زرداری سے ملاقات ہوگئی ہے ۔یہ اچھی خبریں ہیں۔یہ لوگ اسلام آباد آئیں , مری جائیں نتھیا گلی گھومیں پھریں۔126 روز تک بیٹھنا ان کے بس کی بات نہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں آئی ایس پی آر کا ترجمان کبھی نہیں رہا۔پاک فوج ایک عظیم فوج ہے اس پر فخر ہے ۔ دو بندوں نے کبھی پارٹی نہیں بدلی۔شہباز شریف اور میری ایک ہی پارٹی ہے۔ہم دونوں کی ایک ہی پارٹی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer