اے پی سی سے پہلے اپوزیشن کو بڑا دھچکا لگ گیا

اے پی سی سے پہلے اپوزیشن کو بڑا دھچکا لگ گیا


لاہور(24نیوز)جماعت اسلامی26 جون کو اے پی سی میں شریک نہیں ہوگی۔ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا کہ  ماضی کی حکومتیں اپنی غلطیوں پر قوم سے معافی مانگیں، ماضی کی حکمران جماعتیں موجودہ بحرانواں کی ذمہ دار ہیں۔

قیصر شریف نے ایک بیان میں کہاکہ سابق حکمران بیرون ملک پڑی دولت پاکستان واپس لائیں۔جب تک ماضی کے حکمران ان باتوں پر عمل نہیں کرتے ان کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔ عمران خان لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا اپنا وعدہ پورا کریں۔  جماعت اسلامی, پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی احتجاج تحریک کا حصہ نہیں بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ خزانہ بھرنے کے لیے حکومت کو پانامہ کے 436 لوگوں کا احتساب کرنا ہو گا ، نیب کے پاس موجود کرپشن کے 150 میگا سکینڈلز کو کھولنا ہوگا۔، پی ٹی آئی بھی اسٹیٹس کو کی علمبردار بن چکی ہے ، مدینہ کی ریاست کا وعدہ کرنے والوں نے عوام کو مہنگائی کے سونامی کے حوالے کر دیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق 30 جون کو کراچی کے ملین مارچ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer