بنگلہ دیش نے افغانستان کو باآسانی شکست دے دی

بنگلہ دیش نے افغانستان کو باآسانی شکست دے دی


ساؤتھمٹن(24 نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو شکست دے دی، افغان ٹیم 263رنز کے تعاقب میں دو سو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، بنگلہ دیش کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں زندہ رہیں۔

بنگلہ دیش نے بھی ورلڈکپ سیمی فائنل کی امیدیں باندھ لیں،  اہم میچ میں افغانستان کوشکست دیکرپوائنٹ ٹیبل پرپانچویں پوزیشن پرآگیا۔ بنگلہ دیش کے سات میچوں کے بعد سات پوائنٹ ہوگئے جبکہ اس کے بقیہ دومیچز پاکستان اوربھارت کے خلاف ہوں گے۔

بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں پر262رنز بنائے، مشفیق الرحیم 83 اورشکیب الحسن 51رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، اس کیساتھ شکیب الحسن نے ورلڈکپ مقابلوں میں ایک ہزاررنزبھی مکمل کرلیے، وہ کارنامہ انجام دینے والے بنگلہ دیش کے پہلے دنیا کے 19ویں کھلاڑی ہیں۔

افغان ٹیم 263رنز کے تعاقب میں 200رنز بناکرآؤٹ ہوگئی، بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب الحسن نے5، مستفیض الرحمان نے 2،مصدق حسین اورمحمدسیف الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ افغانستان کے سمیع اللہ شنواری 49 اورگلبدین نائب 47رنز بناکر نمایاں رہے، شکیب الحسن کو شاندار آل راونڈ کارکردگی پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔