قرشی انڈسٹری نے جام شیریں پارک میں ”یوم پاکستان“کی مٹھاس بکھیر دی

قرشی انڈسٹری نے جام شیریں پارک میں ”یوم پاکستان“کی مٹھاس بکھیر دی


لاہور( 24نیوز ) قرشی انڈسٹری کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم پاکستان پروقار طریقے سے منایا گیا۔ ننھے بچے ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے ملی نغمے گاتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق قرشی انڈسٹری نے جام شیریں پارک میں یوم پاکستان پرجوش طریقے سے منایا گیا،تقریب میں مہمانان نے پرچم کشائی کی۔تقریب میں چیف ایگزیکٹواقبال احمد قرشی ،ہیڈ آف کوآپریٹ سکرٹریٹ ڈاکٹر امجد عقیل ،گروپ منیجر ایڈمن عمران خورشید،ایڈمن ایگزیکٹو ملیحہ ماجد،خالد محمود دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو اقبال قرشی نے بچوں کو یوم پاکستان کے پس منظر سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے۔۔۔یوم پاکستان: وطن عزیز میں تقریبات، پاک افواج نے دشمنوں کے دل دہلا کر رکھ دیئے
تقریب میں آنے والے بچوں میں کوئز مقابلے کرائے گئے،،بچوں سے یوم پاکستان کی مناسبت سے سوالات کیے گئے۔ درست جواب دینے والے بچوں نے جیت کر نقد انعامات حاصل کیے۔بچے تقریب میں اپنے چہرے پر قومی پرچم بنوا کر ہاتھ میں پرچم لہراتے ملی نغمے گاتے رہے۔
اس موقع پر بچوں نے قرشی انڈسٹری انتظامیہ کے ہمراہ وطن عزیز کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے دعائیں کی گئی۔