محراب پور،سکول کی بچیوں کو جنسی ہراساں کرنے کاواقعہ

محراب پور،سکول کی بچیوں کو جنسی ہراساں کرنے کاواقعہ


محراب پور(24نیوز): سندھ کے علاقہ محراب پورمیں سرکاری پرائمری اسکول کی بچیوں کو جنسی ہراساں کرنے کا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔

 محراب پورکے نواحی علاقہ ٹنڈوکرم خان نظامانی میں میں سرکاری پرائمری اسکول کی بچیوں کو جنسی ہراساں کرنے کا اسکینڈل سامنے آیا ہے، سافکو نامی این جی او نے لڑکیوں کوایک کمرے میں اکٹھا کرکے انہیں غیراخلاقی فلمیں دکھائیں۔یہی نہیں ان کمسن لڑکیوں کے ساتھ نازیبا حرکتیں بھی کی گئیں، واقعہ کے خلاف بچیوں کے والدین نےاحتجاج کیا۔

محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کے نوٹس میں بھی یہ واقعہ لایا گیا جنہوں نے معاملہ کی انکوائری کا حکم دےدیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ این جی اوز کے ورکرز کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ وہ دوبارہ کسی اوراسکول میں ایسی حرکت نہ کریں۔