ہم امن کے راستے پر ہیں لیکن غافل نہیں:شاہ محمود قریشی



ملتان(24نیوز) وزیر خاجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیر اعظم کا عمران خان کو پیغام ملا ہے جس میں انہوں نے ہمیں مبارک باد بھیجی ہے ۔ یہ اللہ کا کرم ہے کہ وہ بھارت جو پاکستان پر حملہ کر رہا تھا اب خیر سگالی کا پیغام بھیج رہا ہے ۔

انہوں نے بھارت کی طرف سے ابھی اتار چڑھاؤ دکھائی دے گا، ہم امن کے راستے پر ہیں لیکن غافل نہیں ہے ۔ بھارت نے اگر جارحیت کی تو اپنا دفاع کرنے کا حق رکھتے ہیں ۔  بھارت بہت سے معاملات پر اقوام متحدہ میں جانا جاتا ہے تو اس سلسلے میں چین سے مشاورت کرنے گیا تھا ۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چائنہ کل بھی پاکستان کے ساتھ تھا اور آج بھی پاکستان کے ساتھ ہے۔ کرائسٹ چارج میں جو واقعہ ہوا پوری دنیا نے اس کی مزمت کی ۔ دہشت گرد نے مساجد کے اندر خون کی ہولی کھیلی اور تمام معاملہ کو لائیو دکھایا ۔ پاکستان اور ترقی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس تمام معاملے پر ہنگامی اجالاس بلایا جایے ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer